کویت سٹی : کویت کی منصوبہ بندی کونسل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے 2035 کے بعد مقامی شہریوں کو نوکریاں دینا مشکل ہوجائیگا۔
عرب میڈیا کے مطابق کویتی منصوبہ بندی کونسل نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں آبادی ایک اعشاریہ ایک ملین ہے ۔ 2035 میں بڑھ کر دو اعشاریہ تین ملین تک پہنچ جائیگی ۔ جس کی باعث مقامی شہریوں کو نوکریاں دینا ایک بڑا چیلنج ہوگا ۔
جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت میں آبادی میں اضافے کی شرح 3 فیصد ہے ۔ جبکہ 2014 میں سالانہ بجٹ میں خسارے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف اداروں میں ملازمتیں دینا بھی ناممکن ہوجائیگا۔
اس ضمن میں یہ بھی کہا گیاہے کہ کویت کو اسی صورتحال کا سامنا مستقبل میں بھی کرنا پڑے گا۔ کویت میں نوکریوں کے متبادل کے طو رپر ریاستی منافع شہریوں میں بانٹننے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں ۔ جس کے تحت ملک سے نکلنے والے تیل کے ہر بیرل کے حساب سے لوگوں کو بونس یا تنخواہ دی جائے ۔
اس طرح حکومت مقامی شہریوں کو مطمئن کرسکتی ہے ۔ جبکہ منافع کی تقسیم کا یہ منصوبہ تیل پیدا کرنے والے کچھ ممالک میں چل رہاہے ۔ جن میں کیننڈا کا البرٹا صوبہ ، اور امریکی ریاست الاسکا شامل ہیں ۔