' اس طوطے کو بھارتی وزیر اعظم مودی کی توہین کرنے پر پاکستان بدر کیا جائے'

02:14 PM, 2 Nov, 2020

نئی دہلی : بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ  طوطے کے رد عمل نے انٹرنیٹ پر نیا طوفان پربا کردیا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہوش مند پرندہ مودی کے بارے میں ایک یا دو چیزیں ضرور جانتا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی ریاست گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران ایک ایوری کا افتتاح کررہے تھے۔ 

لیکن جب  پارک کی انتظامیہ نے مودی کے بازو پر ایک مکاؤ طوطے کو بٹھانے کی کوشش کی تو اس نے  بیٹھنے سے صاف انکار کردیا ۔ حیران کن طور پر انتظامیہ نے اس طوطے کو اس کام کے لیے رکھا تھا جو ہر ایک کے پاس آجاتاہے ۔ لیکن اس نے مودی کے پاس جانے سے انکار کردیا "جیسے وہ اس گجرات کے قصائی کو جانتا ہو " ۔یہ وہ الفاظ تھے جو سوشل میڈیا پر شئیر ہورہے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کبوتر کی طرح ا س طوطے پر مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اب اس کو بھی ملک بدر کردیا جائیگا۔ بلکہ اس  کو پاکستان بھیج دیا جائےگا۔ 

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ طوطے کو اتنی جرت کیوں ہوگئی ، اس کو پاکستان بھیجا جائے یہ غدار ہے ۔ 

مزیدخبریں