لاہور:معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی میں ابن عربی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے لاہوریوں کا شکریہ ادا کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ’’ارطغرل غازی‘‘ میں معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار ادا کرنے والے عثمان سویقوت نے سپورٹ کرنے پر پاکستانیوں خاص کر لاہوریوں کا شکریہ ادا کردیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ پر عثمان سویقوت نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لاہوریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی محبت اور پیار کا جواب دیا۔
’ابن عربی‘ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لاہور کے مداحوں کے لئے ہے‘۔ جبکہ انہوں نے تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کا پیار مجھے آگے بڑھا رہا ہے‘۔
View this post on InstagramYour love keeps me going. #ozmansirgood #ibniarabi #arabi #dirilişertuğrul #diriliş
جیسے ہی عثمان سویقوت نے اپنی یہ تصویر شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے اس کو خوب سراہا گیا اور اپنے پسندیدہ فنکار کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا گیا۔
مائی ڈائری نامی انسٹا ہینڈل کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’صرف لاہور کیلئے کیوں،پاکستان کیلئے کیوں نہیں؟‘ جس کے جواب میں اداکار نے پاکستان ،ترکی کے پرچم کے ساتھ دل والا سٹیکر استعمال کرکے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ میں معروف صوفی بزرگ ابن عربی کا کردار عثمان سویقوت نے ادا کیا جو ترک نژاد امریکی اداکار ہیں، یہ یکم جنوری 1957 کو انقرہ میں پیدا ہوئے مگر بنیادی تعلیم جرمنی میں حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم انقرہ کالج سے مکمل کی۔
آرکیٹیکچر میں ڈگری لینے کے بعد وہ امریکہ چلے گئے اور وہاں کام کیا جبکہ 1996 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں جیسے آرٹ سکول کانفیڈنشنل، دی ہاٹ چِک اور ڈراموں چارمڈ اور دی بولڈ اینڈ بیوٹی فل میں کام کیا، 2014 سے انہوں نے ارطغرل میں ابن عربی کا کردار نبھا یا اور دیگر ڈراموں یا فلموں میں کوئی کام نہیں کیا۔