لاہور:مریم نواز نے کہا ہے کہ اگلا سال الیکشن کا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان میں الیکشن جیتے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں اپنے چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملنے کیلئے گئیں۔
مریم نواز شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچیں تو اس موقع پر استقبال حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے کرسی سے اٹھ کرکیا ۔
مریم نواز شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بغل گیر ہوگئیں اور گلگت بلتستان کےالیکشن بارے تبادلہ خیال کیا۔نائب صدر ن لیگ نے ایازصادق کے ایشو پر بھی بات چیت کی جبکہ پی ڈی ایم جلسوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
مریم نواز نے عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جمہوری قیادت سے خوفزدہ ہے،اس لئے شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔حکومت جومعیارسیٹ کررہی ہےاسےبھگتناپڑےگا، اگلا سال الیکشن کا ہے، مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان میں الیکشن جیتے گی۔
نائب صدر ن لیگ سے صحافی نے سوال کیا کہ لیگی قیادت کو آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ ان کو جتنی دہشت جمہوری قیادت کی ہے کسی اور کی نہیں ، جولوگ ش،ن اورم لیگ کی باتیں کرتےتھےانہیں پیغام مل گیاہم اکٹھے ہوئے،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہی باتیں کر رہے ہیں،یہ خاندان اکٹھاہےاورآگےبھی اکٹھاہی رہے گا۔
قبل ازیں شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا،شہبازشریف اورحمزہ شہبازدونوں کو پہلی بار بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔
مریم نواز شریف کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے نیب کورٹ لاہور میں ملاقات #TeamMNS
Posted by Maryam Nawaz Sharif on Sunday, November 1, 2020
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کی تھی، کیا ان کا کوئی نمائندہ آیا ہے۔جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ جبکہ وعدہ معاف گواہان کے بیان کی سربمہر رپورٹ پیش کی گئیں تو عدالت نے کمرہ عدالت میں بھیڑ کی وجہ سے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ عدالت میں آج آپ نے پھر اتنا رش کر دیا، میں نے کہا تھا کہ ایک حد تک افراد آنے دے، ایسے تو کیس کی سماعت نہیں چل سکے گی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ایس پی سکیورٹی کو طلب کر لیا،عدالت نے ایس پی سکیورٹی کو جیل ٹرائل کے حوالے سے طلب کیا۔