غیر محفوظ جنسی تعلقات،خاتون عدالت پہنچ گئی،نوجوان کو 12سال کی سزا کا سامنا

10:57 AM, 2 Nov, 2020

لندن:دنیا عجیب و غریب واقعات کی دلدل میں اس حد تک دھنس چکی ہے کہ انسان اس میں غوطہ لگانے کی کوشش کرے گا تو اس میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔ایسا ہی ایک واقعہ اپنے قارئین کو بتائیں گے جس کو پڑھ کر عقل انسانی دنگ رہ جائے گی۔


ہوا کچھ یوں کہ برطانیہ کے35 سالہ شخص جس کا نام لی ہاگ بین تھا نے ایک  خاتون کے ساتھ منع کرنے کے باوجود غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کئے ۔ دونوں کے درمیان ڈیل ہونے سے پہلے ہی یہ بات طے ہوگئی تھی کہ جسمانی تعلقات کے دوران محفوظ طریقہ استعمال کیا جائے گا ، لیکن نوجوان نے ایسا نہیں کیا ۔ بلکہ خاتون نے رضامندی کے خلاف  ایسا کرنے کی وجہ سے لی  کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی ۔


تفصیلات کے مطابق جنسی تعلقات کے دوران لوگ جوش میں ایسی غلطی کرجاتے ہیں ، جس کا خمیازہ انہیں آگے چل کر بھگتنا پڑجاتا ہے ، لیکن کچھ چیزوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ ورنہ مستقبل میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پرتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ایک نوجوان کے ساتھ ہوا ، جس نے اپنے جوش میں ایسی غلطی کردی ، جس کی سزا اس کو بھگتنی پڑی ۔


دراصل برطانیہ میں ایک انتہائی چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان کو صرف اس بات کیلئے سزا ملی ، کیونکہ اس نے خاتون کے ساتھ غیر محفوط جنسی تعلقات بنانے کی کوشش کی ۔ نوجوان کی اس غلطی کی وجہ سے عدالت نے اس کو بارہ سال کی سزا سنا دی ۔
20 سالہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اگلے ہی دن نوجوان کو آبروریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ اپنے اوپر لگے الزامات کو لی ہاگ نے خارج کردیا ، لیکن ٹرائل میں لی کو قصوروار پایا گیا ، جس کے بعد اس کو یہ سزا سنائی گئی ۔


خیال رہے کہ جب متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی تو ملزم نے اس کو اور اس کے دادا دادی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ دھمکی دیتے ہوئے ملزم نے خط لکھا ، جس میں لکھا تم نے میرے ساتھ جو کیا ہے ، میں تمہارا سر پھاڑ دوں گا ۔ میں تمہارے دادا دادی کو جان سے ماردوں گا ۔ 


اس معاملہ میں جب عدالت نے نوجوان کو سزا سنائی تو اس کے بعد لی نے ایک ویڈیو جاری کی اور جج کو بھی گولی مارنے کی دھمکی دینے لگا ۔ اس ویڈیو لنک میں لی نے جج سٹیفن کو کہا کہ میں آرہا ہوں ، میں تمہیں رات میں ہی گولی مار دوں گا ۔ 

مزیدخبریں