آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

10:17 AM, 2 Nov, 2020

لاہور: پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیرہو گئی ہے۔ آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی، واپڈا کی دوسری جبکہ پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں 650 ایتھلیٹ پر مشتمل 14 ٹیموں نے شرکت کی۔


 صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نیٹس وی او چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مر دو خواتین کے مقابلے ہوئے جن میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب کو آ?ٹ کلاس کردیا۔


 پاک آرمی 17 گولڈ، 8 سلور اور دو برونز جیت کر چیمپئن قرار پائی، پاک واپڈا 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پاک فضایہ 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ایونٹ کے اختتام پر فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں