پاکستان سٹیزن لیبریشن فورم کا وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان

Pakistan Citizen Liberation Forum announces postponement of sit-in in front of Chief Minister's House
کیپشن: فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستان سٹیزن لیبریشن فورم نے نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آج وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے دھرنے کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گرفتار ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے تندور ایسوسی ایشن کی جانب ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور ایک تجزیاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اپنے تجاویز دیئے مگر انتظامیہ مبینہ طور پر لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس پر نان بائیان ایسوسی ایشن نے پیر کے روز وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے دھرنے کی کال دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک سازش کے تحت نان بائیان ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جس سے نان بائیان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں اشتعال پھیل گیا جس پر پاکستان سٹیزن لیبریشن فورم اور مرکزی انجمن تاجران نے فیصلہ کیا کہ ہم آج وزیراعلی ہاﺅس کے سامنے دھرنے کو موخر کرتے ہیں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیںکہ محمد نعیم خلجی اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ساتھ ہی انہیں نیا نرخنامہ جاری کیا جائے بصورت دیگر وہ جلد ہی دوبارہ دھرنے اور احتجاج کی کال دیں گے۔

خیال رہے کہ نانبائیوں نے مطالبہ ہے کہ آٹا اور گیس مہنگی ہونے کے باعث انہیں روٹی 20 روپے کے بجائے 30 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔