علی امین کا مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج

علی امین کا مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج
کیپشن: مولانا اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں، علی امین گنڈا پور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا مولانا کو چیلنج کرتا ہوں وہ دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں اور مولانا چاہیں تو ہر پولنگ سٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں اور مولانا دھرنے کے ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں۔

وفاقی وزیر نے مولانا کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا اور اپوزیشن کے جلسے سے زیادہ بڑا جلسہ کروں گا۔ الیکشن ہارنے والا شخص کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔