وزیراعظم کے ایک اشارے پر دھرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے، فواد چوہدری

01:01 PM, 2 Nov, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اشارے پر دھرنے والوں کے لیے زمین تنگ کر سکتے ہیں.سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم عمران خان کی ہدایت پر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے دھرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کال دیں تو ان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

وفاقی وزیر نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن ہے اور بدبو سے پشاور موڑ کے گرد و نواح میں تعفن پھیل گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔

مزیدخبریں