متحدہ عرب امارات میں شاہراہ کے بالمقابل صحرائی علاقے میں گاڑی روک کر قضائے حاجت کرنے والا ایشیائی شہری 30 لاکھ درہم سے محروم ہو گیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق ابوظہبی میں ایشیائی شہری نے پولیس کو شکایت درج کرائی کہ وہ شاہراہ سے گزر رہا تھا اور اس نے قضائے حاجت کے لیے گاڑی سڑک سے اتار کر صحرا میں پارک کی۔
گاڑی میں واپس آکر بیٹھا تو اچانک 4 افراد نے اسے گھیر لیا۔ نامعلوم افراد نے اس کی آنکھوں میں مرچوں بھرا سیال مادہ الٹ دیا اور گاڑی کی عقبی نشست پر رکھا بریف کیس چھین کر فرار ہوگئے.
جس میں 30 لاکھ درہم موجود تھے۔ پولیس نے واردات کرنے والوں کا حلیہ دریافت کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔