دھرنا ختم کرنے کے لیے 5 نکاتی معاہدہ طے پا گیا

10:17 PM, 2 Nov, 2018

لاہور :حکومت کے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ آسیہ بی بی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور حکومت کے درمیان 5نکاتی معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔

آسیہ بی بی کی رہائی کے معاملے میں شروع ہونے والے احتجاج کے بعد حکومت نے مظاہرین سے 5 نکاتی معاہدہ کیا ہے،حکومت مظاہرین سے مذاکرات کی دو روز سے کوششیں کر رہی تھی،وفاقی حکومت اور مظاہرین کے معاہدے میں یہ بھی طے پایاگیا ہے کہ آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں ڈاالا جائے گا،فیصلے پر ایک اور پٹیشن دائر ہوگی ، گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا جائے گا ، جبکہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور  احتجاج پر معذرت نامہ بھی جمع کروایا جائے گا۔

مظاہرین حکومتی یقین دہانیوں پر احتجاج ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں اور جلد ہی وہ اس کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے جس کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے افراد اپنا احتجاج ختم کر دیں گے۔

مزیدخبریں