ممبئی : بالی وڈ ماڈل و اداکارہ اہانا کمرا نے بھی "می ٹو " مہم کے تحت حیران کن انکشافات کر دیئے اور ہدایتکار ساجد خان کے کردار پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ ماڈل و اداکارہ اہانا کمرا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں فلمی دنیا میں نئی تھی تو میرا دل کر رہا تھا کہ خودکشی کر لوں کیونکہ میرے اردگرد لوگ بھیڑیوں کی طرح میرے پیچھے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ ہدایتکار ساجد خان نے مجھے فلم میں کام کی دعوت دیتے ہوئے مجھے اپنا گھر بلایا اور ایک اندھیرے کمرے میں لے گئے لیکن میرے بے حد اصرار پر انھوں نے کمرے کی لائٹس روشن کیں۔
ماڈل نے بتایا کہ ایک مربتہ میں فلم میں کام کے سلسلے میں ساجد خان سے ملاقات کے بعد گھر واپس لوٹی تو انھوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ آپ بکنی اور چھوٹے کپڑوں میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں ۔اہانا کمرا نے الزام عائد کیا کہ ایک مرتبہ تو انھوں نے مجھے جنسی تعلق قائم کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی آفر بھی کر دی تھی۔