حکومت میں اہلیت ہی نہیں،جعلی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں:رانا ثناءاللہ

02:53 PM, 2 Nov, 2018

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت میں اہلیت ہی نہیں ہے جعلی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے مفاد میں تعاون کر رہے ہیں،ہمیں ایک ہونا چاہیے،یہ انھیں انگیج کریں ، وزرا کل خوشخبریاں سنا رہے تھے،لیکن جو حرکتیں کر رہے ہیں انھیں سمجھ ہی نہیں آئی۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اداروں کے سربراہان کی دنیا بھر میں بدنامی کی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو عوامی تحریک کے کارکنوں کے گھیرنے سے شروع ہوا۔

مزیدخبریں