مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

01:48 PM, 2 Nov, 2018

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور قابض فوج نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کیا اور اس دوران فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں قابض انتظامیہ نے سوپور اور دیگر علاقوں میں پابندیاں لگا دی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں