لاہور : پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آنے سے بیماریوں کا خاتمہ ہوگا ۔
پنجاب میں باران رحمت کا آغاز ہوگیاہے ، لاہور، گوجرانوالہ اور گردو نواح میں تیزہواﺅں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ چنیوٹ اور نواحی علاقوں میں گرد چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے ، بارش کا سلسلہ پنجاب کے مزید اضلاع تک پھیلنے کا بھی امکان ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں مزید شد ت آنے کا امکان تھا ، سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے ۔ حالیہ بارش کے بعد سموگ چھٹنے اور بیماریوں میں کمی آنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔