کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہا ہے کہ احتجاج صرف کراچی میں نہیں سارے پاکستان میں ہو رہا ہے، یہ احتجاج اب تک پر تشدد نہیں ہوا۔ اگر معاملہ احتجاج سے آگے گیا تو پھر وفاقی حکومت جو بھی ہم سے چاہے گی ہم وہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محمد سعید نے کہا کہ ہمیں بہت اطمینان ہونا چاہیے کہ یہ احتجاج جیسا بھی ہے یہ اب تک پرتشدد نہیں ہوا۔ ہمارے پاس وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یہ احتجاج جاری رہتا ہے اس سے ویسے ہی نمٹا جائے گا جیسے کسی احتجاج سے نمٹا جاتا ہے لیکن اگر معاملہ احتجاج سے آگے گیا تو پھر وفاقی حکومت جو بھی ہم سے چاہے گی ہم وہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ انشاء اللہ معمول کی زندگی واپس آئے گی اور عام شہریوں کی زندگی متاثر نہیں ہو گی۔