نیویارک: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ویب سائیٹ انسٹاگرام نے دائیں سے بائیں لکھی جانےو الی زبانوں کے لیے سپورٹ متعارف کرا دی جس کے بعد فارسی، عربی اور عبرانی زبان کو بھی شامل کیا جائے گا۔
یہ اپ ڈیٹ ابھی صرف اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگی۔ آئی او ایس صارفین کے لیے سہولت بعد میں جاری کی جائے گی۔انسٹاگرام پہلے ہی دو درجن سے زیادہ زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے لیکن اب انسٹاگرام پر وہ زبانیں بھی لکھی جا سکیں گی جو دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہیں۔
اس وقت بھی انسٹاگرام پر عربی میں پوسٹ یا ہیش ٹیگ ہوتے ہیں لیکن انسٹاگرام پر لینگوئج سیٹنگ میں اسے باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔انسٹاگرام ہی واحد ایسی ایپ نہیں جو دائیں سے بائیں لکھی جانےو الی زبانوں کو سپورٹ کرتی ہو۔ٹوئٹر نے اپنی موبائل ویب سائٹ میں فارسی اور عربی کی سپورٹ 2012 میں متعارف کرائی تھی جبکہ اس کی سائٹ پر اردو اور عبرانی کی سپورٹ بھی موجود ہے۔
انسٹاگرام میں اب عربی اور فارسی بھی لکھی جاسکے گی
07:33 PM, 2 Nov, 2017