فلمیں ناکام ہوں تو دوست بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، ارشد وارثی

11:42 PM, 2 Nov, 2017

ممبئی : با لی ووڈ اداکار ارشد وارثی ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ جب فلمیں ناکام ہو جاتی ہیں دوست آپ سے دور ہو جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی مسلسل ناکامی کے بعد سپر ہٹ کامیڈی فلم ’گول مال 4‘ میں جلو گر ہوئے جس نے نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔اس سے قبل آخری ہٹ فلم ’جولی ایل ایل بی‘ 2013 میں سامنے آئی تھی۔
ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’ایک اداکار آخر میں صرف ایک سامان بن جاتا ہے، جب تک یہ کام کرتا ہے تب تک لوگ اس سے جڑے رہتے ہیں، اور جہاں یہ کام کرنا چھوڑتا ہے لوگ اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’وہ وقت جب میری فلمیں اچھی چل رہی ہوتی ہیں، میں جس بھی تقریب میں جاتا ہوں لوگ میرے ارد گرد جمع ہوجاتے ہیں، بعد میں جب میری فلمیں ناکام ہونا شروع ہوتی تو یہی ایونٹس ایسے ہوجاتے جیسے لوگ کہیں چلے گئے ہوں اور میرے گرد کوئی نہیں ہوتا۔

اداکار نے بتایا کہ چاہے وہ اپنے کیریئر میں اچھا کام کررہے ہوں یا نہ کررہے ہوں، سبھاش کپور، راج کمار ہیرانی، ادیتی راو حیدری، ودیا بالن، ہما قریشی، سنجے دت اور کبیر خان وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔


\\

مزیدخبریں