چینی سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ناریل کے جینوم کا تسلسل مکمل کر لیا ہے۔
ٹراپیکل ایگریکلچر سائنسز کی چینی اکادمی کے سائنسدانوں نے ناریل کے جینوم کے تسلسل اور جوڑنے کو مکمل کرلیا ہے،اس طرح انہوں نے ناریل اور ارنڈ کے خاندان کے کے فنگشنل جینز کی مزید تحقیق کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے، جینوم آرگنائزم کے ڈی این اے کا مکمل حصہ ہے یہ ایک پیچیدہ مالیکیول ہے جو تمام زندہ اعضا کی تشکیل اور کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کسی آرگنائزم کے جینوم کا سائز اس میں شامل بیسز کی تعداد پر ناپا جاتا ہے ، بیس جوڑا ڈی این اے کے بلڈنگ بلاکس ہوتے ہیں ۔
اکادمی کے ایک محقق یانگ یائو ڈونگ نے بتایا کہ ہم نے ناریل میں 282منفرد جینوم فیملیز پائی ہیں ، سائنسدانوں نے جینوم کے تسلسل کے پراجیکٹ کا آغاز چار سال سے زائد عرصہ قبل شروع کیا تھا ، یہ تحقیقی مقالہ جریدہ گیگا سائنس جرنل میں شائع ہوا ہے ۔