کریتی فوٹو گرافروں کو چکمہ دے کر سوشانت سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں

11:21 PM, 2 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) بالی وڈ میں ان دنوں اداکارہ کریتی سینن اور اداکار سوشانت سنگھ کے تعلقات کی خبریں گرم ہیں جو دوستی سے کہیں آگے بڑھ چکے ہیں اور یہ روز بروز مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ دونوں اپنے اس تعلق کو دنیا سے چھپا کر رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سامنے آ ہی جاتی ہے۔

گزشتہ روز کریتی میڈیا کے نمائندوں کو چکمہ دے کر سوشانت سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ فوٹو گرافروں اور کیمرہ مینوں سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنی گاڑی سوشانت کے گھر سے دور پارک کی اور چھپ کر سوشانت کے گھر پہنچیں۔

بھارتی میڈیا میں اس پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کریتی اور سوشانت اپنے تعلقات کو اس قدر کیوں چھپا رہے ہیں۔

مزیدخبریں