سری لنکن کپتان کا بیان مضحکہ خیز ہے

سری لنکن کپتان کا بیان مضحکہ خیز ہے
سری لنکن کپتان کا بیان مضحکہ خیز ہے
سری لنکن کپتان کا بیان مضحکہ خیز ہے
سری لنکن کپتان کا بیان مضحکہ خیز ہے

کراچی :کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز کا کہنا ہے کہ سری لنکن کپتان کا ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے حوالے سے جادو گر کی مددلینے کا اعتراف مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ سرفراز نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں قرآن کریم پر یقین رکھتا ہوں اور اس بات پر بھی کہ دنیا میں جادو موجود ہے لیکن ٹیسٹ سیریز میں ہماری شکست کی وجہ ناقص بیٹنگ تھی، ہم نے خراب بیٹنگ اور جیتنے کے مواقع گنوائے۔


انکا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز صرف محض اپنی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہارے۔ اگر وہ جادو کی مدد سے ٹیسٹ میچز جیت سکتے ہیں تو پھر انہیں ون ڈے اور ٹی20 میچز بھی جیتنا چاہیے تھے۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید واضح کیا کہ کرکٹ میں قسمت کا عمل دخل ضرور ہوتا ہے لیکن میدان میں میچز کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ہارے یا جیتے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سے سیریز کے بعد کولمبو واپسی پر چندیمل نے میڈیا میں بیان دیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انہوں نے جادوگر سے خصوصی دعائیں لیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں ہر وقت ہر کسی سے دعائیں لینے کیلئے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔