نواز شریف کا مورال بلند ہے : طارق فضل چودھری 

نواز شریف کا مورال بلند ہے : طارق فضل چودھری 


اسلام آباد: وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی کے حالات اور سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ میاں صاحب کا مورال بلند ہے اور وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔


ایک بیان میں طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ پارٹی ارکان کی ملاقات میں پارٹی کے موجودہ حالات اورملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ نواز شریف کا مورال بلند ہے ان کے بارے میں کہا گیا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے ۔ لندن میں رہیں گے ۔ عدالتی مقدمات کا سامنا بھی نہیں کریں گے مگر لوگوں کی سوچ کے برعکس وہ واپس آئے اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ہر فرد کو جب جب عدالت نے طلب کیا وہ پیش ہوئے حالانکہ ان کی فیملی اس وقت بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں خرابی کی وجہ سے خاصی پریشان ہے اور میاں صاحب نے بتایا کہ بیگم کی کمیوتھراپی شروع ہوئی تو اس وقت مجھے وہاں سے نکلنا پڑا کیونکہ میرے لئے رول آف لاء زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور ان رول آف لاء کے لئے حاضر ہوں اور پارٹی مقدمات کا سامنا بھی کر رہا ہوں ۔