شام کا بحران کوئی اکیلا حل نہیں کر سکتا: ولادی میر پوتین

07:44 PM, 2 Nov, 2017

ماسکو:روسی صدر ولادی میر پوتین نے کل بدھ کو ایران کے دورے کے دوران کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے، انہیں توقع ہے کہ یہ بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ ایران کے دوران تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی اور آذر بائیجان کے الھام علیف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ شام کا بحران کوئی ملک تنہا حل نہیں کرسکتا اور نہ ہی اسے عسکری قوت کے استعمال سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ شام کے مسئلہ شام کیلئے مل کر مذاکرات کرنا ہوں گے ورنہ اس کے علاوہ یہ بحران کم نہیں ہو گا بلکہ اس کو مزید طول ملے گا۔
اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں استحکام اور امن وامان کی بحالی کے لیے روس اور ایران کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں