لاہور:ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے کے مقامی ہوٹل سے پچیس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے ہوٹل پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور لاش کو فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مرنے والی خاتون کے گلے میں پھندے کے نشانات بھی تھے۔ مقتولہ ناصرہ شیخوپورہ کی رہائشی تھی ہوٹل کے کمرے میں لڑکی کے ساتھ موجود شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ ہوٹل میں کمرے کی بکنگ عمر نامی شخص نے کروائی تھی۔