مریم نواز نے شریف خاندان میں رنجش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

02:42 PM, 2 Nov, 2017

لاہور: پارٹی دفتر آمد پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس میں نہیں یہ اللہ اور اس کے بعد پاکستان کے عوام کے فیصلے ہیں۔ خاندان میں رنجش سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی توقعات رکھنے والوں کو مایوسی ہو گی کیونکہ خاندان میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

یاد رہے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے جہاں وہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے قافلے کی صورت میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس پہنچے۔ پنجاب ہاؤس میں وہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں