وسیم اکرم اور میرے درمیان دوستی کے سوا کچھ نہیں،حمائمہ ملک

12:38 PM, 2 Nov, 2017

کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ حمائمہ ملک اوروسیم اکرم کے درمیان دوستی یا کچھ اور اہم انکشاف منظر عام پر آگیا۔
میڈیا کے مطابق حمائمہ ملک نے 23سال کی عمر میں ڈھکے چھپےالفاظ میں انکشاف کیا تھاکہ ان کے وسیم اکرم کےدرمیان مبینہ تعلقات ہیں ۔ یہ خبریں بھی منظر عام پر تھی کہ دونوں نے خود کو رشتہ ازدواج میں باندھ لیا ہے ۔لیکن وسیم اکرم نے شنیرا اکرم سے شادی کر نے کے لیے حمائمہ ملک سے راستے جدا کر لیے تھے۔


بر سوں بعد حمائمہ ملک نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا حمائمہ ملک نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور وسیم  اکرم صرف دوست ہیں ہمارے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔اداکارہ نے تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔


یاد رہے کہ حمائمہ ملک کی 18 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی جو کہ ناکام ہو گئی تھی، جس کے باعث 2 سال بعد ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں