قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میں ایسا ریکارڈ قائم کر دیا کہ ساری دنیا منہ تکتے رہ گئی

12:28 PM, 2 Nov, 2017

لاہور: سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ٹی 20 میچز میں 23 بار مخالف ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی گزشتہ کچھ عرصے کی کارکردگی سے دنیا بھر میں فین فالوونگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا پاکستان کو پسند کرنے لگی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جس طرح پاکستان ٹیم کی گزشتہ کچھ عرصے میں پرفارمنس رہی ہے اس سے دنیا بھر میں قومی ٹیم کی فین فالوونگ میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا پاکستان کو پسند کرنے لگی ہے اور اب پاکستان بھی آئے گی۔  آج کل کی پرفارمنسز کی وجہ سے پاکستان  کا مقدمہ مضبوط ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددملے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20 میں پاکستان سب سے زبردست ہے اور یہ واحد ٹیم ہے جس نے 23 بار مخالف ٹیم کو آل آٹ کیا ہے۔ ہماری ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں بہت شاندار ہیں۔ گزشتہ 15 سے 20 سالوں میں کبھی ہماری ٹیم کی ایسی تیاری نہیں رہی۔ سرفراز احمد نوجوان کپتان ہیں جو بہت اچھے طریقے سے نئی ٹیم کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں