اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے بجلی گھر میں دھماکے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع تھرمل پلانٹ کے 500 میگا واٹ تھرمل یونٹ میں دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے بریلی اور لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے 25 افراد کی ہلاکت کے تصدیق کر دی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر کے ٹکڑے لگنے اور بھاپ سے لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ریاستی حکومت نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا جس متاثرہ پارو پلانٹ میں ہوا اس کو لگے ابھی صرف 3 ماہ ہی ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں