نوازشریف کا بیان پنجاب ہاؤس میں قلمبند کیا جائے گا ،ذرائع

 نوازشریف کا بیان پنجاب ہاؤس میں قلمبند کیا جائے گا ،ذرائع

اسلام آباد:نیب کی نواز شریف سے تفتیش کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بیان اب پنجاب ہاوس میں قلمبند کیا جاے گا، اور نیب ٹیم اپنی رپورٹ میں نواز شریف کا بیان بھی شامل کرے گی ۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان پہنچے تھے ۔ اور نیب کی ٹیم کو نواز شریف کے طیارے تک رسائی نہیں دی گئی تھی ۔ جس کے بعد وہ ائرپورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے تھے۔

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کے ساتھ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سرجو ڑ لیے ہیں ۔