ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے معروف اداکار نے فلم میں رکشے والے کا نمبراستعمال کیا جس کے باعث شکیب خان پر مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شکیب خان کی خواتین مداحوں نے ان کو سراہنے کے لیے اجاج ال میاں یعنی رکشہ ڈرائیور کو فون کالز کر کے تنگ کر نا شروع کر دیا ہے ۔
رکشے والے نے تنگ آ کر معروف اداکار شکیب خان پر نہ صرف مقدمہ دائرکر دیا ہے بلکہ اس نے پریشانی کے عوض 60 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ اس سارے معاملے کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی تباہ ہونے والی تھی، خواتین مداح کالز کر کے ملنے پر اصرار کرتی ہیں جس کے باعث میری ازدواجی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔