مکہ مکرمہ: پبلک پراسیکیوشن نے مکہ مکرمہ کے ایک محلے کے لیڈیز کلب میں معروف شخصیت کے گھسنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
مقامی میڈیانے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ کلب کے مالک اور متعدد خواتین نے العزیزیہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر معروف شخصیت کی نازیبا حرکت کی بابت رپورٹ درج کرا دی۔
انہو ں نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ عہدے پر فائز معروف شہری لیڈیز کلب میں داخل ہو ا تو خواتین کی چیخیں نکل گئیں۔ وہ اس وقت بغیر عبایے کے موقع پر موجود تھیں۔
اعلیٰ عہدیدار 7منٹ تک کلب میں گھومتا رہا۔ العزیزیہ پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی اور معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔خواتین مذکورہ اعلیٰ عہدیدار کو فوری طور پر گرفتار کر نے کی درخواست کی ہے ۔جبکہ پولیس اس تمام واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔
یاد رہے سعودی عرب میں خواتین کی جگہوں پر مردوں کا جان ممنوع ہے اور ایسا کرنے والے کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جس میں جیل سمیت بھاری جرمانہ ہوجھیلنا پڑ سکتا۔