مایہ ناز گلوکارہ ریشماں کو بچھڑے 4 برس بیت گئے

12:20 AM, 2 Nov, 2017

لاہور: پاکستان کی مایہ ناز اور ستارہ امتیاز کی حامل گلو کارہ ریشما ں کی چوتھی برسی آج جمعرات کو منائی جاری ہے۔ اس موقع پر تمام شہروں میں نگار خانوں ، آرٹس کونسلز اور ان کے پرستاروں کی جانب سے تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں ریشماں کی فن موسیقی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔


گلو کارہ ریشماں 1947ءکو راجستھان کے علاقہ بیکا نیرمیں پیداہوئیں،ان کو شروع سے ہی گائیکی میں دلچسپی رہی، شروع میں وہ صوفی گائیکی کرتی تھیں ، قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں فیملی کے ہمراہ منتقل ہوگئیں اور ریڈیو پاکستان سے صوفی گائیکی اور فوک گانا شروع کیا، 60 ءکی دہائی میں انہوں نے ٹی وی پر پرفارمنس کا آغاز کیا، بالی وڈ میں ان کو راج کپور نے اپنی فلم ”بوبی“ کے لیے گانے کی پیشکش کی۔
انہوں نے پہلے گانے ،،آکھیوں کو رہنے دے،، سے مقبولیت اختیار کر لی۔ سبھاش گھئی نے اپنی فلم ،،ہیرو،،میں ان کا گانا ،،لمبی جدائی ،،اتنا مشہور ہوا کہ آج تک اس گانے کو مختلف گلوکار گاچکے ہیں۔ ان کے معروف گانوں میں گوریے میں جانا پردیس، لمبی جدائی، ہائے اور با نئیوں لگدادل میرا ،نہ دل دیندی بے دردی نوں، دے میں چوری چوری تیرے سنگ ،جان جان اور دیگر سینکڑوں سپرہٹ گانے شامل ہیں۔
انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا۔ 80ءکی دہائی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ 66سال کی عمر میں 2 نومبر 2013ءکو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

مزیدخبریں