ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات  منقطع کر دیے،اسرائیل کا شدید احتجاج

10:01 PM, 2 May, 2024

نیوویب ڈیسک

انقرہ:ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات  منقطع کر دیے۔ اس اقدام کی وجہ سے اسرائیل  نے  شدید احتجاج کیا۔  ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور  اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ  ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔ 

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزیدخبریں