پنجاب پنک گیمز کا افتتاح، انعامی  رقم ایک کروڑ

پنجاب پنک گیمز کا افتتاح، انعامی  رقم ایک کروڑ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک گیمز کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک گیمز کیلئے انعامی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی ۔ افتتاحی تقریب میں پنجاب کی 20 یونیورسٹیوں کی طالبات کی ٹیمیں شریک ہوئیں، ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنک گیمز کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، میں آپ کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے آپ کا بھرپور ساتھ دیا، میں خود دو بیٹیوں کی ماں ہوں، آپ سب کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو شاباش دیتی ہوں، اگر بیٹا چیف منسٹر بن سکتا ہے تو بیٹی بھی چیف منسٹر بن سکتی ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں نے فیصل ایوب کھوکھر جیسا نوجوان سپورٹس منسٹر منتخب کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پہلے پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ تھی میں اسے اب ڈبل کرکے ایک کروڑ کرتی ہوں، میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، جب میں چیف منسٹر پنجاب بنی تو میں نے سوچا کہ خواتین کے لئے کام کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں فری وائی فائی شروع کیا ہے، میں نے جو پنجاب کی ہر بیٹی سے وعدہ کیا ہے وہ مجھے آپ لوگوں کو دیکھ کر پورا ہوتا نظر آرہا ہے، مجھے امید ہے آپ لوگ اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گی، میرا آج دن کا سب سے خوبصورت منظر آپ لوگوں کے ساتھ ہے جو میں نے ابھی آپ کے ساتھ گزارا ہے۔

مصنف کے بارے میں