پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،بچائو کے لیے نئے ایس او پیز جاری

08:30 PM, 2 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور پولیس کے اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کے پیش نظر لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے نئے ایس اوپیز جاری  کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا گیاہے۔

 پولیس اہلکاروں کوکہاگیاہےکہ بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آئیں اور بغیر یونیفارم ہی ڈیوٹی سے گھر جائیں۔حکمنامے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ضروری کام کے لیے وردی میں سفر نہ کریں اور اگر کہیں جانا ہو تو کم از کم دو پولیس اہلکار سفر کریں۔

لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس او پیز کسی بھی ناخوشگوار سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے۔لاہورمیں نامعلوم ملزمان گزشتہ 10 روز میں سب انسپکٹرسمیت تین پولیس اہلکاروں کو شہید کر چکے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تمام ونگ فعال کردیے ہیں۔

مزیدخبریں