صدر آصف زرداری کابڑاسیاسی فیصلہ ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے مستعفی

 صدر آصف زرداری کابڑاسیاسی فیصلہ ،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد:صدر آصف زرداری  نے بڑاسیاسی فیصلہ کرلیا۔ آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے مستعفی  ہو گئے ۔

صدر آصف زرداری  کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیاہے۔  ذرائع کے مطابق    آصف زرداری کی ہمشیرہ رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سونپنے پر غور کیا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں