جماعت اسلامی    کی  گندم بحران پراحتجاج کی دھمکی، پنجاب اوروفاقی حکومت کو 4 دن کا الٹی میٹم دےدیا

جماعت اسلامی    کی  گندم بحران پراحتجاج کی دھمکی، پنجاب اوروفاقی حکومت کو 4 دن کا الٹی میٹم دےدیا

کراچی :جماعت اسلامی   نے گندم بحران پراحتجاج کی دھمکی دیتے  ہوئے پنجاب اور وفاقی حکومت کو 4 دن کا الٹی میٹم دےدیا۔امیرجماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ۔ایک طرف وزیراعظم بیان دیتے کہ گندم کی خریداری کریں گے۔دوسری طرف ان کی بھتیجی احکامات دیتی ہے کہ  ہم گندم نہیں خریدیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ 4 دن میں گندم کا بحران حل نہ کیا تو دھرنے اور احتجاج کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ زراعت کے شعبے پر بھی شب خون مارا جارہا ہے۔جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھے گی۔گندم خرید کر ملک کا نقصان کیا گیا۔ جن لوگوں نے گندم باہر سے امپورٹ کی وہ مافیا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گندم درآمد کی منظوری دینے والوں کو انکوائری کمیشن میں آنا ہوگا۔مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

مصنف کے بارے میں