بانی پی ٹی آئی کیجانب سے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج

بانی پی ٹی آئی کیجانب سے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی نے بھی نیب کی توشہ خانہ تحقیقات میں نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔


بانی پی ٹی آئی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام میں  نئی انکوائری شروع کی گئی ہے جس کیلئے  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں