پانچ سال سے الیکشن ہی نہیں ہوئے تو پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں؟کیوں نہ آپ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے؟ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انتخابات پر سوالات

03:35 PM, 2 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑگیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی  کے حالیہ انتخابات پر بھی سنگین سوالات اٹھا دئیے۔

الیکشن کمیشن نے   پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب  پر تحفظات ظاہر کردیے۔  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہارکردیا۔ 


الیکشن کمیشن نے سوال پوچھا کہ جب باڈیز ہی نہیں تو جنرل باڈی کا اجلاس کیسے بلایا جا سکتا ہے؟  جنرل باڈی کے تحت کیسے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی  کی کوئی باڈی نہیں بچی، نہ ہی کوئی انتخابی نشان ہے۔ 


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلسل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 208 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ 5 سال سے  انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو مختلف پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں؟ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیوں نہ پارٹی کے خلاف کارروائی کی جائے؟

مزیدخبریں