عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کا وکیل تبدیل، تیاری کیلئے مہلت

01:31 PM, 2 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست پر  الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے راجہ سلمان اکرم کی درخواست پر سماعت کی جس میں مدمقابل امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے.

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس درخواست کیلئے ان کا ابھی تقرر ہوا ہے اس لیے انہیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے.

عدالت نے استدعا منظور کر لی اور درخواست پر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی۔

 درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے کے وقت میں اس عمل میں شامل نہیں ہونے دیا.

درخواست میں بتایا گیا کہ فارم 45 کے مطابق سلمان اکرم راجہ جیت چکے تھے لیکن ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کئے گئے.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے.

مزیدخبریں