لاہور:سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے۔
لاہور میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے۔ عمران خان نے ڈیل کی تو انہیں نقصان ہوگا۔ اداروں سے ڈیل نہیں بلکہ بات چیت ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ خبر آ رہی ہیں کہ فواد چودھری واپس پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں جبکہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی تک کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔