اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی اہلیہ نے فوج کے حق میں بیانات دیے اس لیے انہیں پارٹی میں نہیں لے رہے۔ فواد چودھری پی ٹی آئی میں نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے رؤف حسن نے کہا کہ فواد چودھری سمیت مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والے کسی شخص کو فی الحال پارٹی میں واپس نہیں لے رہے ۔ ان میں فواد چودھری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ان رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی نہیں ہوگی۔ خان صاحب! جیل سے باہر آئیں گے وہی فیصلہ کریں گے کہ کس کو واپس لینا ہے اور کس کو نہیں۔