کینبرا: آسٹریلوی حکومت نے ای سگریٹ (ویپ) پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک سگریٹ کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ اور برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے تفریحی سگریٹ ’ویپ‘ پر پابندی عائد کر دی ہے اور الیکٹرانک سگریٹ کے قوانین کو مزید سخت کر دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں تمباکو کی صنعت کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد سب سے بڑا کریک ڈاؤن اس وقت کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکا جا سکے۔
آسٹریلوی وزیر صحت مارک بٹلر نے اس حوالے سے نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تمباکو کمپنیوں نے ایک اور نشہ آور پراڈکٹ اپنائی ہے جسے نئی پیکنگ میں تیار کرکے اور نکوٹین کے عادی افراد کی ایک اور نسل بنانے کے لیے اس میں ذائقہ شامل کیا گیا ہے۔
مارک بٹلر نے کہا اب نئے قوانین کے تحت ویپز صرف فارمیسیز میں فروخت ہوں گے جس کو دواسازی کی طرح پیک کرنا لازمی ہو گا۔