بچے بہت پسند ہیں، لیکن شادی کے  بغیر: سلمان خان 

10:16 PM, 2 May, 2023

لاہور: بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا کہنا ہے کہ انھیں بچے بہت پسند ہیں لیکن شادی کیے بغیر ۔

بھارتی ٹی وی شو  آپ کی عدالت میں رجت شرما کے ساتھ بات چیت میں سلمان خان نے کہا   "مجھے بچے بہت پسند ہیں  "، لیکن وہ اس کے لیے شادی کا روایتی طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہتے۔

سلمان خان  کا رجت شرما سے بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ایک بار  میں نے والد بننے کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ بھارتی قانون کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

 سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ بھی اداکار کرن جوہر کی طرح ’’سروگیسی‘‘ کا طریقہ اختیار کرنا چاہتے تھے لیکن جب سے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے تو شاید یہ ممکن نہیں رہا۔ 

مزیدخبریں