پرویز الہٰی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور 

03:33 PM, 2 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے بعد درج مقدمے کا معاملے پر لاہور ہائیکورٹ  نے ان کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرلی ۔ 

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔ پرویز الہی نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ 

پرویز الہٰی نے کہا کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس کو روکنے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے گھر پر آپریشن کے دوران چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔پولیس نے بے بنیاد الزامات پر مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔ 

پرویز الہٰی کا کہنا تھ کہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔ گھر پر پولیس نے حملہ کیا اور میرے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا۔ 

مزیدخبریں