جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے وہی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں: عمران خان کا ایک بار پھر بغیر ثبوت الزام 

02:31 PM, 2 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے بغیر ثبوت ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے وہ ہی مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ وزیرآباد میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسلام آباد میں بھی قتل کرنے کی سازش ہوئی۔ یہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں بچ گیا۔ یہ مجھے تیسری بار بھی قتل کرنے کوشش کریں گے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف کہا ان کو ڈر ہے کہ الیکشن ہو گیا تو تحریک انصاف جیت جائے گی۔ پولیس کی سکیورٹی نہیں ۔ سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے بھی سیکورٹی نہیں  جنہوں نے مجھے بچانا ہے ۔وہی تو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

 قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جمعے کے روز 2 بجے عمران خان پولیس تفتیش جوائن کریں ۔ پنجاب حکومت تفتیش مکمل کر کے 8 مئی تک مکمل رپورٹ عدالت میں جمع جائے ۔ 

مزیدخبریں