پنجاب میں 14 مئی کو کسی صورت انتخابات  نہیں ہوسکتے: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

01:03 PM, 2 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کسی صورت ممکن نہیں ہیں۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کے معاملے پر جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ’کسی صورت ممکن نہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے التوا کے بارے میں آئندہ ہفتے اعلامیہ جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں