اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے دیے گئے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے دیا گیا جس میں جسٹس فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔
سینئر صحافی حسنات ملک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔گزشتہ روز دیے گئے عشائیے میں عدالت عظمیٰ کے 14 ججز نے شرکت کی۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور اُن کی جانب سے میزبان کو عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔