کیف:روس یوکرین جنگ ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ایسے میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے بھی دورہ یوکرین میں دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جنگ جاری ہے امریکہ یوکرین کےساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا اور ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا ۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا یوکرینی صدر کیساتھ دارالحکومت کیف میں جنگ کی تباہی کے مناظر بھی دیکھے ،انہوں نے کہا کانگریس یوکرین کے لئے جلد ہی 33 ارب ڈالر کی امداد کی قرارداد منظور کر لے گی۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا روس کیوجہ سے توانائی کے بعد خوراک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،اپنے حالیہ بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے یوکرین لاکھوں ٹن اناج سے محروم ہوسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس بحیرہ اسود کو کنٹرول کررہا ہے، بحری جہازوں کو بندرگاہ آنے یا باہر جانے نہیں دے رہا۔