وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکی ،بحرین اور قطر کے سربراہان کو ٹیلی فون

08:57 PM, 2 May, 2022

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےترکی ،بحرین اور قطر کے سربراہان  کو ٹیلی فون کرکے انہیں  عید الفطر کی مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردوان کے ساتھ  گفتگو میں دوطرفہ مثالی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا ،ترک صدر نے منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی ،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کی حمایت ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ۔


دوسری جانب بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے،،امیر قطر کے ساتھ بات چیت میں  سیاسی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،،وزیراعظم نے  غیرملکی سربراہان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

مزیدخبریں